اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی انتخابات کے مستقل ہائی کمشنر نے اعلان کیاہے کہ اس وقت 19 ممالک میں مقیم سات لاکھ اٹھاون ہزار عراقی شہری حق رائے دھی رکھتے ہیں جو آج اتوار کے دن سے کل پیر کے دن تک اپنے حق رائے دھی کا استعمال کرسکتے ہیں آج سے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے ۔
عراقی انتخابات کے مستقل ہائی کمشنر کے مطابق امریکہ ،برطانیہ،جرمنی، سوئیڈن۔ ہالینڈ،کنیڈا، آسٹرلیا، ڈینمارک، ترکی، اسلامی جمہوریہ ایران، اردن، متحدہ امارات ،لبنان ،مصر میں ایک سو دو حلقوں میں چھہ سو چون پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں اورآسٹریا، اسپیس، فرانس ،ناروے اور اسکاٹ لینڈ میں بھی پانچ انتخاباتی دفاتر قائم کئے گئے ہیں ۔
عراق کے پارلمانی انتخابات تین مرحلوں میں انجام پائیں گے جن میں غیر ملکوں میں مقیم عراقی شہری اور ملک کے اندر فوج اور عوام ووٹ ڈالیں گے ۔عراقی عوام تیس اپریل دوہزار چودہ کو ووٹ دیں گے۔
عراق کے الکشن کمیشن کے سربرارہ مقداد الشریفی نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں دوکروڑ ایک لاکھ انہتر ہزارچارسو چبھیس افراد حق رائے دھی رکھتے ہیں۔
نو ہزار سے زیادہ لوگوں نے پارلمانی انتخابات میں شرکت کے لئےنام نویسی کی ہے جن میں دوہراز خواتین ہیں ۔عراق کے پارلمانی انتخابات کے امیدوار انتالیس سیاسی گروہوں کےاتحاد کے رکن ہیں ۔
عراق کے پارلمانی انتخابات خاص اہمیت کی حامل ہے ۔ کیونکہ عراقی مجلس کے نمایندے عراق کے وزیر اعظم کا انتحاب کریں گے کیونکہ یہ موضوع مستقبل میں سیاسی لحاذ سے اہم کردار کا حامل ہے۔ ان ہی مسائل کے دائرے میں عراق کی مختلف شخصیتوں نے لوگو ں کوانتخابات میں بھر پورشرکت کرنے کی دعوت دی ہے ۔
گروہ صدر کے سربراہ مقتدا صدر نے گذشتہ روز ہفتے کے دن عراقی عوام کوان انتخابات میں بھر پورطریقے سے شرکت کرنے کی دعوت دی ہے اور لوگوں سے کہا ہے کہ وہ صالح اور کارآمد امیدواروں کا انتخاب کریں ۔ عراق کے قومی اصلاحات اتحاد کے سربراہ ابراہیم جعفری نے بھی کل ایک بیان میں لوگوں سے ان انتخابات میں بھر پور شرکت کرنے کی دعوت دی ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ صالح اور کارآمد امیدواروں کا انتخاب کریں ۔
مرجع عالیقدرآیت اللہ سیستانی کے نمایندے سید شیخ احمد الصافی نے کربلامیں اپنے غیر جانب دارانہ موقف کا اعلان کرتے ہوئے عراقی عوام سے ان انتخابات میں بھرپور طریقے سے شرکت کرنے پر تاکید کی ہے ۔
ادھر العین سروے سینٹر کی جانب سے ہونے والے سروے کے مطابق اعلان کیا گيا ہے کہ حق رائےدھی رکھنے والے تقریبا چھپن فیصد لوگ انتحابات میں شرکت کریں گے ۔اسی طرح اس سروے کے مطابق نوری مالکی کی قیادت میں دولت قانون اور مجلس اعلی اسلامی کےسربراہ عمار حکیم کی قیادت میں اتحاد المواطن اور صدر تحریک سے وابستہ تحریک الاحرار بالترتیب پہلے دوسرے اورتیسرے نمبر ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲