16 اپریل 2014 - 11:33
جنوبی کوریا میں بحری جہاز حادثے سے دوچار، دو افراد ہلاک متعدد زخمی

جنوبی کوریا میں بحری جہاز کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنوبی کوریا میں بحری جہاز کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے جبکہ اس بحری جہاز میں سوار باقی 368 افراد کو امدادی کاروائی کے بعد بچالیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جنوبی کوریا کا یہ بحری جہاز، جزیرۂ جیجو جا رہا تھا جس پر طلباء کی ایک بڑی تعداد سوار تھی جو سیرو تفریح کی غرض سے جزیرۂ جیجو جارہے تھے کہ لیکن اچانک جہاز ڈوبنے لگا۔ ان ذرائع کے مطابق جہاز ڈوبنے کی اطلاع فوری طور پرمتعلقہ حکام کو دی گئی اور 18 ہیلی کاپٹر 34 ریسکیو کشتیاں اور نیوی کے بحری جہاز ڈوبتے مسافروں کی مدد کیلئے پہنچ گئے۔ بحری جہاز میں سوار کئی بچوں نے لائف جیکٹس کے ساتھ سمندر میں چھلا نگ لگا دی جبکہ جان بچانے کی کوشش میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 368 افراد کو ریسکیو کرلیاگیا ہے اور دیگرلاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲