ابنا: وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پیر کی رات ابو ظہبی میں کہاکہ ایران نے ہمیشہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات میں فروغ لانے پر تاکید کی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے جو ایران اور متحدہ عرب امارات کے اعلی مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے ابو ظبی گئے ہیں کہا ہےکہ اس مشترکہ کمیشن کا اجلاس ہمسایہ ملکوں کے ساتھ ایران کے تعلقات کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔ ایران اور متحدہ عرب امارات کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس آج ابو ظہبی میں ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیر کے دن ایران اور متحدہ عرب امارات کے اعلی اقتصادی کمیشن کے ماہرین کے اجلاس میں سیاسی، سیکورٹی، سرمائے، تجارت، ماحولیات اور انرجی کے امور میں بڑے اچھے سمجھوتے ہوئے ہیں اور آج کے اجلاس میں ان سمجھوتوں پر دستخط کئےجائيں گے۔
محمد جواد ظریف نے مستقبل میں ایران کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے تعلقات کے بارے میں کہا کہ ایران اور متحدہ عرب امارات دو اہم ہمسایہ ملک ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ایران متحدہ عرب امارات کا اہم ترین اقتصادی شریک ہے اور ایران کی خارجہ پالیسی میں آنے والی تبدیلیوں نیز رکاوٹوں کے دور کئےجانے سے باہمی تعاون میں فروغ لانے کی راہیں کھلی ہیں۔
.......
/169