ابنا: اسکائی نیوز چینل کے مطابق نئی دہلی میں غاصب صہیونی ریاست کے سفارت خانے کے ترجمان "اوھاد اورساندی " نے اس خبر کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مسئلے میں ملوث غاصب صہیونی حکومت کے تین سفارتکاروں کو فوری طور پر ہندوستان چھوڑنے کا حکم دیا ہے ۔
نئی دہلی ایئر پورٹ کے ایک پولیس عہدیدار نے آج کہا کہ ان تین سفارتکاروں نے ایئر پورٹ پر ایک ایمیگریشن افسر کو مارا پیٹا تھا اور اس کی توہین کی تھی اس لئے انہیں ہندوستان سے نکال دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستانی عوام نے بارہا غاصب صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کی مخالفت کی ہے۔
.......
/169