اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حزب اللہ لبنان نے بتایا ہے کہ حاتم ابراہیم حسین کا جسد جو القصیر کے ریف میں شہادت کے بعد گم ہو گیا تھا حزب اللہ کے مجاہدین کی تلاش و کوش سے گیارہ مہینوں کے بعد بروز شہادت بی بی دوعالم(س) مل گیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق حاتم ابراہیم حسین کنیت ابوعلی جنوب لبنان میں واقع النفاخیہ گاوں کے رہنے والے تھے جو شام کے علاقے القصیر میں تکفیروں کے ساتھ ہوئی جھڑپ میں شہید ہو گئے تھے اور ان کا جسد کسی نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا تھا۔
حاج ابراہیم کے ایک قریبی دوست کو کہنا ہے کہ ان کی یہ تمنا تھی کہ ان کی قبر بھی حضرت زھرا(س) کی قبر کی طرح ہمیشہ مخفی رہے۔
حاج ابراہیم کی شہادت کے گیارہ ماہ بعد حزب اللہ کے مجاہدین نے ان کے جسد کو تلاش کر کے لبنان واپس بھیج دیا ہے۔






۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲