اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق مصر کی باڈر سیکیورٹی فورس کی حالیہ کاروائی میں زیر زمین سرنگوں کے تباہ ہونے کے ساتھ ہی تباہ ہونے والی سرنگوں کی تعداد 1484 ہوگئی ہے۔ حالیہ برسوں میں غاصب صہیونی حکومت کے جاری ظالمانہ محاصرے کی بنا پر غزہ کے مظلوم عوام بھی زیرزمین سرنگوں کے ذریعے اپنی روز مرہ کی ضروریات کی اشیاء غزہ منتقل کرتے رہے ہیں۔
دوسری جانب مصر کی باڈر سیکیورٹی فورس نے اس ملک کے جنوب میں واقع فوجی علاقے سے تیس سوڈانی باشندوں کو ایسی حالت میں گرفتار کیا کہ وہ غیر قانونی طور پر مصر کی سرحد عبور کررہے تھے۔
اس رپورٹ کے مطابق مصر کی سیکیورٹی فورسز نے حالیہ دنوں میں مطلوبہ عناصر جن میں وہ سولہ افراد بھی شامل ہیں کہ جو اس ملک کے مختلف جیلوں سے فرار ہوئے تھے گرفتار کرلیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲