الازهر مصر

  • القدس خطرناک مرحلے میں داخل، مسجد اقصیٰ کو شہید کرنے کے مکروہ عزائم تیز ہو رہے ہیں، عکرمہ صبری

    القدس خطرناک مرحلے میں داخل، مسجد اقصیٰ کو شہید کرنے کے مکروہ عزائم تیز ہو رہے ہیں، عکرمہ صبری

    مقبوضہ بیت المقدس میں سپریم اسلامی کمیٹی کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری نے خبردار کیا ہے کہ مقدس شہر القدس ایک نہایت خطرناک مرحلے سے گزر رہا ہے، جہاں انتہاپسند اسرائیلی حکومت کے لیے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ یا باز پرس موجود نہیں، اور اسی فضا میں مسجد اقصیٰ کو منہدم کرنے اور اسے تقسیم کرنے کے مجرمانہ منصوبے تیزی سے آگے بڑھائے جا رہے ہیں۔

  • غزہ میں جو ہو رہا ہے وہ نہتے عوام کی نسل کشی ہے، شیخ الازہر

    غزہ میں جو ہو رہا ہے وہ نہتے عوام کی نسل کشی ہے، شیخ الازہر

    شیخ الازہر الشریف ڈاکٹر احمد الطیب نے زور دے کر کہا ہے کہ قضیہ فلسطین کسی اختلاف کی گنجائش نہیں رکھتا اور نہ ہی اس میں غیر جانبداری کی کوئی جگہ ہے کیونکہ فلسطینی عوام اس وقت ظلم، جارحیت اور کھلی سفاکیت کی ایسی انتہا کا سامنا کر رہے ہیں جو تہذیبی، دینی، انسانی اور اخلاقی اقدار سے صریح انحراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ خون ریزی ،بچوں کے قتل اور ایسے جرائم کا تسلسل جاری ہے جو کھلم کھلا نسل کشی کے درجے تک پہنچ چکے ہیں۔