2 اپریل 2014 - 18:21
پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے حق پر تاکید

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر نے دو امریکی سیاستدانوں کے بے بنیاد الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی رکھنے کا حق حاصل ہے اور ایران کی حکومت ایٹمی معاملے کو حل کرنے میں پرعزم ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نمائندہ دفتر نے سی این این کی ویب سائٹ پر ایک مقالہ شائع کرکے امریکی سیاسی رہنماوں ریک سنٹروم اور جو روزنبرگ کے الزامات کا بھرپور جواب دیا ہے۔ ان امریکی سیاسی رہنماوں نے ایران کا نازی جرمنی سے موازنہ کیا ہے۔ ایران کے نمائندہ دفتر نے کہا ہے کہ اس طرح کے احمقانہ موازنے کا مقصد ایٹمی مذاکرات کو نقصان پہنچانا ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ دونوں افراد عالمی حقائق سے نابلد ہیں۔ ایران کے نمائندہ دفتر کے بیان میں آیا ہے کہ ہٹلر نے دوسرے ملکوں پر حملہ اور قبضہ کیا تھا لیکن ایران نے سیکڑوں برسوں سے اپنے کسی ہمسائے پر حملہ نہیں کیا۔ اس مقالے میں آیا ہے کہ ریک سنٹروم اور جول روزنبرگ دوسروں کا ہٹلر سے موازنہ کرکے یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ وہ گفتگو کے قائل نہیں ہیں اور زور زبردستی کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ ایران کے نمائندہ دفتر نے کہا کہ ریک سنٹروم اور جو روزنبرگ نے جو ایران پر مزید پابندیاں لگانے کی درخواست کی ہے تو انہیں جان لینا چاہیے کہ ایران پر لگائي گئي پابندیاں غیر قانونی ہیں اور ان سے یقینا مذاکرات کے عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲