30 مارچ 2014 - 14:22
اسرائیل مخالف بائیکاٹ مہم میں یوروپی یونین پارلیمنٹ بھی شامل ہوگیا

فلسطینیوں کے ساتھ ہورہے امتیازی سلوک کے پیش نظر یوروپی یونین پارلیمنٹ بھی اب اسرائیل مخالف بائیکاٹ مہم میں شامل ہوگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ باوثوق ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یوروپی یونین پارلیمنٹ کے 29 اراکین نے یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کیتھرین آشٹن پر زور دیا ہے کہ وہ یوروپی فرموں کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ تجارت کرنے سے روکنے کے اقدامات کرے۔

انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ اسرائیلی فرموں کے ساتھ یوروپی یونین کے اقتصادی تعلقات کے استحکام سے تل ابیب کو بین الاقوامی قوانین کی نافرمانی اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو جاری رکھنے میں حوصلہ افزائی ہورہی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ یوروپی تجارت سے اسرائیل نو آباد کاری کی توسیع کو مدد ملنے کی کئی مثالیں موجود ہیں۔

یوروپی یونین نے ان غیر قانونی نو آباد کاریوں میں سرگرم تمام اسرائیلی فرموں کو امداد کرنا بند کیا ہے۔ اسرائیلی ایشیا کے بین الاقوامی بائیکاٹ سے اب تک اسرائیل کو 30 ملین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 120 غیر قانونی آبادکاری یونٹوں میں آدھے ملین اسرائیلی سکونت پذیر ہیں اور یہ سلسلہ 1967 سے جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل نے مزید 2000 نئے غیر قانونی نو آبادکاری یونٹوں کے قیام کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

.............

242

لیبلز