ابنا: رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں ویٹرنزٹوڈے جریدے کے مدیرگورڈون ڈاف نے مغرب کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے وجود سے اسٹریٹیجک شہریبرود کے پوری طرح صفایے اور اس اسٹریٹیجک شہر پر شام کا پرچم لہرائے جانے کے بعد کہا ہے کہ بحران شام علاقائی بحران میں تبدیل ہوچکا ہے جس کی کسی کوتوقع بھی نہيں تھی ۔ انھوں نے مزید کہا کہ دہشتگرد اور تکفیری گروہ جنھیں سعودی عرب اور دوسرے ملکوں نے شام میں بھیجا تھا، اس وقت بڑے پیمانے پر شام سے فرار کررہے ہيں جبکہ وہ سوچ رہے تھے کہ طویل عرصے تک شامی فوج کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ شام کے دہشتـگرد کہ جنھیں مختلف مغربی اور عربی حکومتوں کی حمایت حاصل ہے اپنے حامیوں کے اہداف کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہے ہيں اور ان کے درمیان نظم وضبط موجود نہيں ہے۔ شام سے دہشتگردوں کے فرار کی دوسری وجہ اس ملک میں دہشتگردوں کی صفوں میں پیدا ہونے والا اختلاف ہے جوخاص طور سے دہشتگردوں کی ناکامی کے بعد کھل کر سامنےآگیا ہے۔......./169
19 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 514445
عوامی حمایت یافتہ شامی فوج کے ہاتھوں دہشتگردوں کو کاری ضرب لگنےکے بعد شام سے تکفیری دہشتگردوں کے فرار کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔