ابنا: شام کی سیکڑوں خواتین نے دمشق میں اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر کے سامنے جمع ہوکر دھشتگردوں اور ان کے حامیوں کے خلاف مظاہرہ کیا اور اقوام متحدہ سے درخواست کی کہ شام میں دھشتگردوں کی مالی و لاجسٹک مدد کرنے والے ممالک پر دباؤ ڈالے کہ وہ شام میں دھشگردوں کی حمایت ترک کردیں اور اس ملک کے عوام پر رحم کریں کہ جو کئی برسوں سے دھشگردوں کے ظلم و ستم کا شکار ہیں۔شام کی خواتین نے دمشق میں اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر میں ایک یاد داشت پیش کی جس میں اس عالمی ادارے سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ دھشتگردوں کے حامی ممالک پر اپنے دباؤ کو بڑھائیں کہ وہ عوام کے قتل عام میں ملوث دھشتگردوں کی حمایت کو ترک کردیں۔...../169
9 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 512806
شام میں سینکڑوں خواتین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہےکہ شام میں مسلح دھشتگرد گروہوں کی مالی و لاجسٹک مدد کرنے والے ملکوں پر یہ دباؤ ڈالے کہ وہ اس ملک میں دھشگردوں کی مدد و حمایت بند کردیں۔