ابنا: ايران کے وزير خارجہ جواد ظريف نے جکارتا ميں انڈونيشيا کے دانشوروں، اسکالروں اور انڈونيشيا کے سابق اور موجودہ سفارتکاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ايران کي خارجہ پاليسي کي وضاحت کي اور کہا کہ آج يہ بات ثابت ہوچکي ہے کہ عام تباہي پھيلانےوالے ہتھيار امن قائم نہيں کرسکتے۔ايران کے وزير خارجہ نے ايران کي پرامن ايٹمي سرگرميوں کو روکنے کے لئے مغرب کے دباؤ اور غير منطقي اقدامات کو تمام تر بين الاقوامي قوانين و ضوابط کے خلاف قرارديا اور کہا کہ مغرب نے دباؤ اور دھمکي کي يہ پاليسي اس لئےاپنا رکھي تھي کہ شايد دباؤ اور پابنديوں کے سامنے ايران گھٹنے ٹيک دے اور وہ ايٹمي سرگرميوں کو جاري رکھنے سے باز آجائے ۔وزيرخارجہ جواد ظريف نےکہا کہ ايراني عوام نے گزشتہ برس جون ميں صدارتي انتخابات ميں اپني شاندار شرکت کےذريعے ان پابنديوں اور دباؤ کے غير موثر ہونے کو ثابت کرديا ۔ اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ نے کہا کہ تہران ايٹمي ہتھيار نہيں بنانا چاہتا اور وہ ايک سمجھوتے کا حصول چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کو چاہئے کہ وہ اس سلسلے ميں ايران کا اعتماد حاصل کرے ۔وزير خارجہ جواد ظريف نے ايران اور انڈونيشيا کے تعلقات کے بارے ميں بھي کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات ميں کسي بھي طرح کي کوئي حد نہيں ہے اور دونوں ملکوں کے تعلقات تمام تر توانائيوں کے ساتھ زيادہ سے زيادہ فروغ پاسکتے ہيں اور يہ تعلقات کسي بھي تيسرے ملک کے خلاف نہيں ہوں گے۔ انہوں نے ناوابستہ تحريک اور اسي طرح ڈي ايٹ ميں انڈونيشيا کے کردار کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ يہ ضروري ہے کہ ترقي پذير ممالک اپني توانائيوں پر يقين کريں اور اپني استعداد کے مطابق قدم بڑھائيں ۔ايران کے وزير خارجہ نے اسي طرح جکارتا ميں انڈونيشيا کے وزير خارجہ سے اپني ملاقات ميں باہمي تعاون اور اہم علاقائي اور عالمي معاملات پر بات چيت کي ۔ ايران اور انڈونيشيا کے وزرائےخارجہ نے دونوں ملکوں کے اقتصادي تعاون منجملہ ايران اور انڈونيشيا کے مشترکہ اقتصادي تعاون کے کميشن کي سرگرميوں کا بھي جائزہ ليا ۔ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے مختلف ميدانوں ميں تہران اور جکارتا کے بہترين تعاون پر خوشي کا اظہار کيا ۔اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ جواد ظريف نے اسي طرح عالم اسلام کے حالات و واقعات کے بارے ميں ايک ٹيلي ويژن پروگرام ميں بھي شرکت کي اور ايٹمي معاملے ميں ايران کے موقف کو بيان کرتے ہوئے اسلامي ملکوں کے ساتھ ايران کے تعلقات اور علاقائي حالات و واقعات کے بارے ميں تہران کي پاليسيوں کي وضاحت کي ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
6 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 511883
اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ محمد جواد ظريف نے انڈونيشيا ميں ايک اجتماع سے خطاب ميں ايک بار پھر اس بات پر زور ديا ہے کہ ايران کي دفاعي حکمت عملي ميں ايٹمي اسلحے کے لئے کوئي جگہ نہيں۔