4 مارچ 2014 - 20:30
فلسطینیوں کے درمیان مصر کی کمزور پوزیشن

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے دفتر کے سیئنر رکن نے کہا ہے کہ مصر نے اس تحریک کے خلاف اپنے اقدامات کے ذریعے فلسطینوں کے درمیان اپنی منزلت کھو دی ہے۔

ابنا: غزہ سے سما نیوز ایجنسی کے مطابق حماس کے سینئر رہنما محمود الزہار نے آج کہا کہ مصر میں تحریک حماس کی سرگرمیوں پر پابندی کے سلسلے ميں مصر کی عدالت کے فیصلے اور اس کے اثاثے منجمد کئے جانے کے بعد مصر نے فلسطینوں کے درمیان اپنی پوزیشن کھودی ہے۔ محمود الزہار نے مصری عدالت کے فیصلے کو سیاسی قرار دیا اور کہا کہ یہ فیصلہ، صرف اسرائیل کی خوشنودی ، اس کے مفادات کی تکمیل اور مزاحمت کو کچلنے کے مقصد سے کیا گيا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کا یہ فیصلہ ٹھوس ثبوت وشواہد کی بنیاد پرنہیں بلکہ ایک مصری وکیل کے جھوٹے دلائل کی بنیاد پر صادر کیا گيا ہے۔ واضح رہے کہ کل مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین سے حماس کے روابط اور اس ملک ميں تخریبی کاروائیاں انجام دینے جیسے بے بنیاد الزامات کے سبب، مصر میں اس تحریک کی سرگرمیوں پر پابندی عائد اور اس کے دفاتر کو کنٹرول کرنےکا حکم جاری کیا ہے۔......./169