4 مارچ 2014 - 20:30
بحرین میں تشدد پسندانہ اقدامات کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بحرین میں حالیہ تشدد پسندانہ اقدامات اور اسی طرح بم دہماکوں کی مذمت کی ہے۔

ابنا:  وزارت خارجہ کے پریس نوٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ "مرضیہ افخم" نے آج بحرین میں حالیہ تشدد پسندانہ جھڑپوں اور عوامی مظاہروں کو کچلنے کے حوالے سے تشویس کا اظہار کرتے ہوئے اس ملک کے حکام کو نصیحت کی کہ وہ بحرین کے عوام کے ڈیموکریسی کے مطالبات کو موثر قومی ڈائیلاگ کے ذریعے سنے اور ہر قسم کے تشدد سے اجتناب کرے اور عوامی مطالبات پر توجہ دے۔یادرہے کہ بحرین کے عوام نے 14 فروری 2011 سے اپنے ملک میں آل خلیفہ کی استبدادی حکومت کے خلاف اپنی انقلابی تحریک کا آغاز کررکھا ہے اور اس ملک میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں پر آل خلیفہ حکومت کے کارندوں کے حملوں کو عوامی احتجاجات کو کچلنے کے نتیجے میں اس ملک میں اب تک 142 بحرینی باشندے شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲