2 مارچ 2014 - 20:30
استاذ الازھر:  اسلام کا تکفیریوں سے کوئی تعلق نہیں ہے

الازھر کے استاد نے کہا ہے کہ دین اسلام اپنے وطن کے دفاع کو واجب سمجھتا ہے اور جو شخص اپنے وطن کا دفاع کرتے ہوئے مارا جائے وہ شہید فی سبیل اللہ ہے

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کی یونیورسٹی الازھر کے شعبہ تحقیقات کے سربراہ محمد عبد العاطی نے مصری نیوز ایجنسی وٹو سے گفتگو میں کہا ہے کہ دین اسلام کسی بھی طرح کے تشدد اور دھشتگردی کو جائز نہیں سمجھتا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ دین اسلام اپنے وطن کے دفاع کو واجب سمجھتا ہے اور جو شخص اپنے وطن کا دفاع کرتے ہوئے مارا جائے وہ شہید فی سبیل اللہ ہے اور وطن کا دفاع صرف غیر ملکی شدت پسندوں کے مقابلے میں منحصر نہیں ہے بلکہ اندرونی طور پر بھی ہر طرح کے فساد کا مقابلہ کرنے کو بھی شامل ہے۔الازھر کے استاد نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے اندرونی اسرار کو فاش کرنا جائز نہیں ہے اور ملک کو نابود کرنے والے شدت پسندوں کی حمایت کرنا بھی جائز نہیں ہے سب کو چاہیے کہ ملک کو بچانے کی کوشش کریں اور آپس میں مل کر دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲