ابنا: رپورٹ کے مطابق مصر کے سیکورٹی اہلکاروں کی شمالی سیناء کے متعدد علاقوں میں کاروائی کے دوران 20 افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔ فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مارے جانے والوں کا تعلق انتہا پسند تنظیم سے تھا۔ فوج کے ترجمان کرنل احمد محمد علی نے بتایا کہ فضائیہ نے مشرق عریش اور شیخ زوید کے جنوبی اور رفح کے سرحدی علاقوں میں انتہا پسندوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے جس میں 10 انتہا پسند ہلاک اور دس دیگر زخمی ہوئے۔فوج نے اسی طرح 11 مطلوب افراد کو گرفتار کرنے کا بھی دعوی کیا ہے۔ فوج کا کہنا ہے کہ اس کاروائی کے دوران انتہا پسندوں کی پانچ سرنگوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مصر کا یہ سیاحتی علاقہ گزشتہ تین سال سے انتہا پسندی کی وجہ سے بری طرح متاثر رہا ہے۔......./169
1 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 510435
مصر میں متعدد علاقوں میں فوج کی کاروائی میں کئی انتہا پسند ہلاک ہو گئے۔