ابنا: یوری سرگی یف نے نامہ نگاروں سے گفتگو کوتے ہوئے دنیا کے تمام ملکوں سے اپیل کی ہے کہ یوکرائن کی حکومت کو تسلیم کریں اسلئے کی یوکرائن کی پارلیمنٹ، ان کے ملک کے عوام کی رائے کی ترجمان ہے۔ اقوام متحدہ میں یوکرائن کے مستقل مندوب نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ سلامتی کونسل، ان کے ملک کے بحران کے سلسلے میں کوئی راہ حل نکالے گي۔اس نمائندے کہا کہ یوکرائن کی حکومت، اپنے ملک میں جاری بحران پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہے۔انھوں نے اپنے ملک کے سابق صدر یانوکوویچ کے ماسکو بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور ذمہ داریوں سے فرار کرجانے والے شخص اور معزول عہدیدار کے بیان کی اب کوئی اہمیت نہیں رہی ہے۔......./169
28 فروری 2014 - 20:30
News ID: 510054
اقوام متحدہ میں یوکرائن کے مستقل مندوب یوری سرگی یف نے اپنے ملک میں روسی فوجیوں کی موجودگی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس سلسلے میں سلامتی کونسل کی مداخلت کا مطالبہ کیا۔