ابنا: شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مغربی شام کے بانیاس شہر کے باشندوں نے حکومت اور فوج کی حمایت میں مظاہرے کئے اور ملک میں سرگرم دہشتگردوں کی مخالفت کی۔ مظاہرین شام کے صدر بشار اسد کی فوٹو اور قومی پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔ مظاہروں میں شرکت کرنے والوں کا کہنا تھا کہ قومی اصولوں پر پابندی کے ساتھ فوج کے شانہ بشانہ ہم ملک کی حفاظت کریں گے۔ اسی طرح حماۃ میں بھی ہزاروں افراد نے حکومت اور فوج کی حمایت میں مظاہرے کئے۔ شیزر اور بسیرین میں ہونے والے مظاہروں میں شرکت کرنے والوں نے ملک سے وفاداری اور اس کی خود مختاری کی حمایت کا اعلان کیا۔دوسری جانب حلب کے بین الاقوامی ائرپورٹ کے اطراف کے علاقوں میں دہشتگردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ النقارین میں دہشتگردوں کے ایک دھماکے میں کجھ فوجیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ ادھر شام سے پناہ گزینوں کی ایک بڑی تعداد لبنان میں داخل ہورہی ہے۔العالم کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے اپنی ہفتہ وار رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ شام میں جاری جھڑپوں کے درمیان گزشتہ ایک ہفتے میں گیارہ ہزار چھ سو شامی پناہ گزینوں نے لبنان کی جانب ہجرت کی ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں آیا ہے کہ شام کے بحران کے آغاز سے اب تک نو لاکھ تیتالیس ہزار آٹھ سو سے زیادہ پناہ گزین شام سے لبنان کی سرزمین میں داخل ہو چکے ہیں جبکہ لبنان کی حکومت کی رپورٹ کے مطابق اس وقت لبنان میں ایک دس لاکھ سے زیادہ شامی پناہ گزین موجود ہیں۔
.......
/169