ابنا: اینڈیپنڈنٹ نے اعلان کیا ہے کہ برطانوی باشندے جس طرح اسپین کی داخلی جنگ میں مداخلت کرتے رہے تھے، شام کی جنگ میں بھی سرگرم طریقے سے شرکت کررہے ہیں۔ اس اخبار نے لکھا ہے کہ مسلح گروہوں کے ساتھ تعاون کے لئے برطانوی باشندوں کی شام روانگی سے1930 کی دھائی میں اسپین کی داخلی جنگ میں شراکت کے لئے دو ہزار پانچ سو برطانوی باشندوں کی روانگی کی یاد کو تازہ ہو گئی۔اس برطانوی اخبار نے شام کے بحران میں غیرملکی مداخلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسی طرح جیسے اسپین کی داخلی جنگ میں بڑی طاقتوں نے اہم کردار ادا کیا ویسے ہی شام کے بحران میں بھی ترکی، قطر، سعودی عرب سمیت کئی مغربی ممالک کا ہاتھ ہے۔ واضح رہے کہ اسپین کی داخلی جنگ 1936 سے 1939 تک جاری رہی ۔ شام کی حکومت میں قومی آشتی کے وزیرعلی حیدر نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ شام میں ہزاروں غیر ملکی دہشتگرد سرگرم ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
1 فروری 2014 - 20:30
News ID: 502304
برطانوی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ برطانوی شہری، شام میں دہشتگردوں کی صف میں شامل ہیں۔