ابنا: ذرائع کے مطابق غاصب صہیونی ریاست نے غرب اردن کے شہر رام اللہ کے شمال میں واقع جلزون کیمپ میں ان فلسطینیوں پر ایسی حالت میں اندھادھند فائرنگ کردی کہ وہ ایک جوان فلسطینی کو شہید کئے جانے کے خلاف پرامن مظاہرہ کرکے صہیونی فوجیوں کے جارحانہ اقدامات کی روک تھام کئے جانے کا مطالبہ کررہے تھے۔ اس علاقے میں غاصب صہیونی ریاست کے فوجیوں نے اپنی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بائیس سالہ فلسطینی جوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا جس سے اس علاقے کے فلسطینی مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ زخمی ہونے والے فلسطینیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ادھر غرب اردن میں واقع بلعین اور النّبی علاقوں میں بھی صہیونی ریاست کے فوجیوں نے غرب اردن میں حائل دیوار تعمیر کئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا جس میں کئی فلسطینی مسلمانوں کو شدید نقصان پہنچا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ فلسطین کی منتخب حکومت کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صہیونی ریاست کے فوجیوں نے صرف جنوری کے مہینے میں چھے فلسطینیوں کو شہید اور انتالیس دیگر کو زخمی کیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ صہیونی فوجی، مختلف علاقوں پر حملہ کرکے فلسطینیوں کو گرفتار کرکے نامعلوم جگہ منتقل کردیتے ہیں۔
.......
/169