23 جنوری 2014 - 20:30
دھشتگردوں کے خلاف جدوجہد اورشام کی تعمیرنو کا عزم

شام کے وزیر خارجہ نے کہ جو جنیوا ٹو کانفرنس میں شامی وفد کی قیادت کررہے ہیں، دھشتگردی کے خلاف جدوجہد اور اپنے ملک کی تعمیر نو پر تاکید کی ہے۔

ابنا: شام کے وزیر خارجہ " ولیدمعلم" نے شام میں دھشتگردی کے خلاف مہم کو اس ملک کی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے قرار دیا ہے، اور جنیوا ٹو کانفرنس میں ایسے ملکوں کی موجودگی پر کہ جن کے ہاتھ شام کے باشندوں کے خون میں رنگین ہیں افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شام کے وزیر خارجہ نے سعودی عرب کی آل سعود حکومت کی جانب سے شام میں تکفیری و دھشتگرد گروہوں کی بھرپور مالی و لاجیسٹک حمایت کے حوالے سے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دھشتگردوں کے حامیوں کا اصلی ہدف و مقصد شام میں سیکیورٹی کی صورتحال کو ابتر کرنا ہے۔ شام کے وزیر خارجہ نے علاقے میں دھشتگردی کے خطرناک نتائج کے بارے میں جنیوا ٹو کانفرنس میں شریک نمائندوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک دھشتگردوں کو عسکری تربیت بھی دے رہے ہیں، دھشتگردی فقط شام تک محدود نہیں رہیگی.

.......

/169