ابنا: حامد رضا نے کہا کہ اہم سوال یہ ہے کہ اگر تکفیری بنیاد پرست، اور انتہا پسند مسلمان ہے تو ایسا کیوں ہے کہ انہوں نے کبھی بھی اسرائیل پر حملہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں انتشار پھیلانے میں امریکہ ،اسرائیل اور سعودی عرب کا ہاتھ ہے۔ تینوں کو برائی کا محور قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا یہ ممالک دنیا کے اس حصے میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ اور سنی صدیوں سے بغیر کسی مسئلے کے ایک دوسرے کے ساتھ پر امن طریقے سے رہتے آرہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں فرقہ واریت تنازعات کو باہر سے لوگوں پر مسلط کیا گیا جس کے ذمہ دار سعودی عرب،اسرائیل اور خاصکر امریکہ ہے۔
.......
/169