ابنا: لبنان کے اٹارنی جنرل نے سعودی دہشتگرد ماجد الماجد کی لاش سعودی عرب کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ماجد الماجد سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ عبداللہ عزام بٹالین کا سرغنہ تھا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے اٹارنی جنرل سمیر حمود نے کہا ہے کہ لبنان کو سفارتی ذرائع سے سعودی دہشتگرد ماجد الماجد کے بھائي کی درخواست ملی ہے جس کے بعد ماجد الماجد کی لاش سعودی عرب کی تحویل میں دے دی جائے گي۔ سمیر حمود نے کہا ہےکہ ماجد الماجد کی موت بیماری کی وجہ سے ہوئي ہے جبکہ عالمی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی دہشتگرد کی موت مشکوک ہے۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ ماجد الماجد سعودی عرب کے حمایت یافتہ عالمی دہشتگرد نیٹ ورک کے بارے میں وسیع معلومات کا حامل تھا اسی وجہ سے آل سعود اسے مردہ دیکھنا چاہتی تھی۔ عبداللہ عزام دہشتگرد گروہ نے حال ہی میں بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کےسامنے دو خود کش بم دھماکوں اور حزب اللہ کے سینئر رہنما حسن اللقیس کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
9 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 494759
لبنان کے اٹارنی جنرل نے سعودی دہشتگرد ماجد الماجد کی لاش سعودی عرب کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے۔