7 جنوری 2014 - 20:30
قبائیلی جھڑپوں کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے گھر

شمال مشرقی ہندوستان میں قبائلی جھڑپوں کے نتیجے میں ہزاروں افراد اپنے گھر چھوڑ کر چلے گئے

ابنا: شمال مشرقی ہندوستان میں قبائلی جھڑپوں کے نتیجے میں ہزاروں افراد اپنے گھر چھوڑ کر چلے گئے۔پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست آسام میں دوقوموں کے درمیان جھڑپ میں 16 افراد ہلاک اور ہزاروں افراد اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ ہندوستانی حکام نے آج اعلان کیا کہ اس ریاست میں دسمبر کے آخری دنوں میں تشدد میں جو اضافہ ہوا اس کے باعث "کربی" اور "رنگما ناگا" قوموں کے تین ہزار سے زائد افراد  اپنے گھر  چھوڑ کر کیمپوں میں پناہ گزيں ہوگئے۔ ہندوستان کی ریاست آسام میں حالیہ برسوں میں قومی تشدد اور علیحدگي پسندی میں تیزی آئی ہے۔ اس ریاست میں حالیہ برسوں کے دوران  قومی تشدد اورقومی حریف گروہوں کے درمیان جھڑپوں میں تیزی آئی ہے۔ ریاست آسام کے وزیر داخلہ گیانندر دیو ترپا ٹھی نے کہا کہ گذشتہ ماہ کے حملوں کے بعد لوگوں کی مہاجرت کا آغاز ہوچکا ہے اور دونوں قبائل سے ساڑھے تین ہزار سے زيادہ افراد،  نو عدد حکومتی کیمپوں میں پناہ گزیں ہوگئے ہیں۔ موصولہ رپورٹوں کے مطابق پناہ گزیں افراد کو غذائي اشیاء اور لباس کی قلت کا سامنا ہے اور وہ انتہائی سخت سردی میں زندگي گذار رہے ہيں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲