ابنا: شیراز یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسس میں فزکس اور میڈیکل انجینیرنگ شعبے کےسربراہ ڈاکٹر سید محمد جواد مرتضوی نے کہا ہے کہ یہ پیڈ خون سے پانی جذب کرکے خون کے جمنے کا سبب بنتا ہے اور بڑے بڑے زخموں سے نکلنے والے خون کو تین منٹوں میں روک دیتا ہے۔ ڈاکٹر مرتضوی نے کہا کہ بیرون ملک اس پیڈ کی قیمت پانچ سو ڈالر ہے جبکہ ایران میں اس کی قیمت سو ڈالر ہے۔ شیراز یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسس میں تحقیقات و ٹکنالوجی کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر غلام رضا حاتم نے کہا ہے کہ یہ پیڈ سات برسوں کی تحقیقات کے بعد بنایا گيا ہے۔واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے میڈیکل شعبوں میں بے پناہ ترقی کی ہے اور ایران کو علاقے میں میڈیکل ٹوریزم کا ایک مرکز سمجھا جاتا ہے۔
.......
/169