ابنا: امریکی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں، جو امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیا گیا، اس ہندوستانی سفارتکار کے ساتھ برتے جانے سلوک پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پیش آنے والے اس واقعے سے ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑیگا۔نیویارک میں ہندوستان کے قونصل خانے کی ڈپٹی سکریٹری دیویانی کو امریکہ میں گذشتہ ہفتے اپنے نوکرانی کیلئے ویزا حاصل کرنے کیلئے جعلی دستاویزات اور اسے کم تنخواہ دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گيا تھا۔ اگر چہ بعد میں اس ہندوستانی سفارتکار کو ضمانت پر رہا کردیا گيا مگر اس کی گرفتاری اور پھر اس کے ساتھ برتے جانے والے سلوک منجملہ اس کی بدن تلاشی لئے جانے سے نئی دہلی اور واشنگٹن کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔ اس واقعے کے بعد نئی دہلی میں ہندوستان کے ہزاروں کی تعداد میں عوام نے امریکی سفارت خانے کے سامنے اجتماع کیا اور احتجاج کرتے ہوئے امریکہ کے خلاف شدید نعرے لگائے۔ حکومت ہندوستان نے بھی اس سلسلے میں سرکاری سطح پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔
.......
/169