9 دسمبر 2013 - 20:30
ثابت ہوگیا ، 35 لاپتہ افراد کو فوج اٹھاکر لے گئی،سپریم کورٹ

اسلام آباد…ثابت ہوگیا ، 35 لاپتہ افراد کو فوج اٹھاکر لے گئی۔

ابنا: سیکریٹری دفاع کو کوئی معلومات نہیں تھی ، وزیراعظم معاملے سے پوری طرح آگاہ تھے ،عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا گیا،سپریم کورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں فیصلہ جاری کردیا، عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری دفاع مسلح افواج اور دیگر فورسز سے ہدایات لیتے رہے، انسانی حقوق کے اس نازک معاملے سے وزیراعظم پوری طرح آگاہ تھے، کیس کی سماعت کے دوران وزیراعظم کا وزیر دفاع کو فون بھی آیا ، وزیراعظم کا دلچسپی لینا معاملے کے حل کی امید پیدا کرتا ہے، عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں کیا گیا ، عدالتی حکم پر عمل نہ کرنا قابل قبول نہیں ، اس سے پہلے جب کیس کی سماعت شروع ہوئی تو قائم مقام سیکریٹری دفاع عارف نذیر نے بتایاکہ بہت سنجیدہ سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے دیگر لاپتہ افراد کو پیش نہیں کرسکتے ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آسمان گرے یا زمین پھٹے ، آپ کو عملدرآمد کرنا ہو گا ، فوج کے لوگ ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیاچن سے بھی آ جاتے ہیں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ابھی صرف صرف 721 کیسز سامنے آ ئے ہیں، باقی کتنے افراد لاپتہ ہیں، اس کا کوئی علم نہیں، چیف جسٹس نے قائم مقام سیکریٹری دفاع سے کہاکہ ہمیں نام بتائیں، آپ کو ان افراد کے بارے میں کون بتا رہا ہے پہلے دن سے آپ کی ضد ہے کہ لوگ نہیں لانے ، آپ اپنی ضد پر آج تک قائم ہیں، چیف جسٹس نے کہاکہ سیکرٹری صاحب ، آپ کے بارے میں بھی حکم دینا پڑے گا،آپ ذمہ دار افراد کے بارے میں نہیں بتا رہے ، آپ کو اچھا لگے یا برا، گریڈ 22 کی اس پوسٹ پر بھی آپ کچھ نہیں ، آپ ہمیں طفل تسلی پر نہ رکھتے تو اب تک مسئلہ حل ہو جاتا،، آپ نے سب کو ملوث کر لیا ہے جو کہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

.....

/169