8 دسمبر 2013 - 20:30
جھوٹا امریکی صدر

امریکہ کے معروف محقق اور صحافی سیمور ہرش نے کہا ہےکہ امریکی صدر نے دمشق کے مضافات میں کیمیاوی حملوں کےبارے میں جھوٹ بولاتھا۔

ابنا: سیمور ہرش نے لندن ریویو آف بکس نامی جریدے میں اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ باراک اوباما کی حکومت اس حقیقت سے واقف تھی کہ شام کے خلاف سرگرم عمل دہشتگرد کیمیاوی ہتھیار بنانے کی توانائي رکھتے ہیں لیکن اس حکومت نے رائے عامہ کو اس حقیقت سے آگاہ نہيں کیا۔اس امریکی صحافی نے لکھا ہے کہ اوباما نے بشار اسدکو دمشق کے مضافات میں ہونے والے کیمیاوی حملوں کا ذمہ دار قراردینے کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے لکھا ہے کہ امریکی صدر نے اس بات کو چھپانے کی کوشش کی کہ تکفیری گروہ جبھۃ النصرہ نے سارین گيس بنانے کی ٹکنالوجی حاصل کرلی تھی۔ اس بارے میں خفیہ ایجنسیوں نے رپورٹیں پیش کی تھیں۔ واضح رہے کہ صدر اوباما نے دس ستمبر کو ٹی وی خطاب میں کہا تھا کہ شام کی حکومت کیمیاوی حملوں کی ذمہ دار ہے جن میں سیکڑوں افراد منجملہ عورتیں اور بچے ہلاک ہوئے تھے۔ شام کی حکومت کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشتگردوں نے کیمیاوی حملے کئے تھے۔

.......

/169