3 دسمبر 2013 - 20:30
عراقچی کی شام کے سکریٹری خارجہ سے ملاقات

قانونی اور بین الاقوامی امور میں اسلامی جمہوریۂ ایران کے نائب وزیر خارجہ کہا ہے کہ کیمیاوی ہتھیاروں پر پابندی کے کنوینشن میں شمولیت کے لئے شام کے حکام کے بروقت فیصلے نے انتہا پسندوں کو ناکام بنادیا۔

ابنا: سید عباس عراقچی نے، جو اس وقت کیمیاوی ہتھیاروں پر پابندی کے ادارے کے ممبر ممالک کی اٹھارہویں کانفرنس میں شرکت کےلئے ہیگ کے دورے پر ہیں، شام کے سکریٹری خارجہ فیصل مقداد کے ساتھ ملاقات میں کیمیاوی ہتھیاروں پر پابندی کے کنوینشن کے عہدو پیمان پرعملدرآمد میں شام کے فریق کے پرعزم ہونے کی حمایت کی۔عراقچی نے اسی طرح ایران اور شام کے قریبی تعاون پر تاکید کرتے ہوئے شام کے کنوینشن پر علمدرآمد میں تہران  تجربات منتقل کرنے کا اعلان کیا۔ شام کے سکریٹری خارجہ فیصل مقداد نے بھی ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے ميں مغربی ملکوں کے ساتھ ہونے والے حالیہ سمجھوتے کو ایرانی سفارتکاری کی ایک عظیم کامیابی سےتعبیر کیا اور اس کامیابی پرمبارکباد پیش کی۔قابل ذکر ہے کہ کیمیاوی ہتھیاروں پر پابندی کنوینشن کے ممبر ممالک کی اٹھارہویں سالانہ کانفرنس پیر دو دسمبر سے پانچ دنوں کے لئے ہیگ میں شروع ہوئی ہے اور اسلامی جمہوریۂ ایران کا ایک وفد بھی اس کانفرنس میں شریک ہے ۔......./169