اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہزاروں فلسطینیوں نے آج اس جوان مزدور کے تشییع جنازہ میں شرکت کی جو ہفتے کے روز غاصب صہیونی فوج کے ہاتھوں شہید ہو گیا تھا۔انتر الاکرا نامی فلسطینی جوان جسے پتا تیکوا قبرستان کے قریب گولی مارنے کے بعد صہیونی ہسپتال ابوکبیر میں منتقل کر دیا گیا تھا پیر کے دن اس کی لاش گھر والوں کے حوالے کی۔انتر کے باپ شبیلی الاکرا نے معا نیوز ایجنسی کو بتایا: صبح سویرے جب میرا بیٹا کام پر جا رہا تھا تو وہ اپنے ساتھ اپنی شادی کے کارڈ بھی لے گیا تھا کہ وہ انہیں اپنے ساتھیوں اور اسرائیلی افسر کو دے گا۔ اسرائیلیوں نے اس پر یہ الزام لگایا ہے کہ انتر چاقوں سے ان کے ایک سپاہی کو مارنا چاہتا تھا۔انہوں نے مزید کہا: جس جوان کی دو ہفتے بعد شادی ہونے والی تھی اور وہ اپنے ساتھ شادی کے کارڈ تقسیم کرنے لے گیا وہ کیسے کسی پر حملہ کر سکتا ہے؟ اس پر لگایا گیا یہ الزام بالکل بے بنیاد ہے اور اسے ناحق مارا ہے۔



۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
2 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 485737
صہیونی فوج نے ایک ایسے جوان کو گولی مار کر شہید کر دیا جس کی دو ہفتے بعد شادی رچائی جانا تھی۔