26 نومبر 2013 - 20:30
ایران نے شبہات پھیلانے پر امریکا کی مذمت کی

وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ وہائٹ ہاؤس کی سائٹ پر ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے جوہری سمجھوتے کا جو متن ہے اس کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔

ابنا: انہوں نے وہائٹ ہاؤس کی سائٹ پر جاری کئے جانے والے جوہری سمجھوتے کے متن پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اطلاع رسانی کے صفحے کے عنوان سے جو متن جاری کیا گیا ہے وہ اس سمجھوتے کے یکطرفہ تصورات کا غماز ہے جس کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔وزرات خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ جنیوا کے جوہری سمجھوتے کا متن چار صفحات پر مشتمل ہے جسے نہایت دقت کے ساتھ تیار کیا گیا ہے اور اس کی ہر اصطلاح پر خاص طور سے توجہ دی گئی ہے اس لئے اس سمجھوتے کے متن میں تبدیلی یا اس کی یکطرفہ تشریح نادرست اورخام خیالی ہوگی۔......./169