21 نومبر 2013 - 20:30
اوباما کی مقبولیت میں انتہائی کمی

امریکہ میں انجام پانے والے تازہ ترین سروے نتائج سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ امریکی صدر بارک اوباما کی مقبولیت میں بہت زیادہ کمی واقع ہوئی ہے اور ان کی مقبولیت گھٹ کر صرف سینتیس فیصد پر جاپہنچی ہے۔

ابنا: امریکہ میں انجام پانے والے تازہ ترین سروے نتائج سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ امریکی صدر بارک اوباما کی مقبولیت میں بہت زیادہ کمی واقع ہوئی ہے اور ان کی مقبولیت گھٹ کر صرف سینتیس فیصد پر جاپہنچی ہے۔ یہ سروے سی بی سی نیوز چینل کی جانب سے انجام پایا۔اس سروے کے نتائج میں اعلان کیا گیا ہے کہ ستّاون فیصد امریکی عوام بارک اوباما کی پالیسیوں کی حمایت نہیں کرتے اور اڑتالیس فیصد عوام اپنے ملک کے صدر کی پالیسیوں سے ناخوش ہیں۔ امریکہ میں بارک اوباما کی مقبولیت میں کمی آنے کی ایک اہم ترین وجہ بیمے کے بارے میں اصلاحات پر عمل ہے جس کا نام اوباما کیئر رکھا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲