10 نومبر 2013 - 20:30
یوکیا امانو کا دورۂ تہران

ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ڈاریکٹر جنرل یوکیا امانو، ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان نئے دور کے مذاکرات کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر رات گئے تہران پہنچے۔ انھوں نے یہ دورہ ایران کے نائب صدر اور ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی کی دعوت پر کیا ہے۔

ابنا: ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان نئے دور کے مذاکرات آج تہران میں ہوں گے جن میں فریقین کے دو طرفہ تعاون کے عمل کو آگے بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا جائیگا۔ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے امید ظاہر کی ہے کہ مذاکرات کامیاب رہیں گے اور مذاکرات کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری کیا جائیگا۔قابل ذکر ہے کہ ایران کے نائب وزیر خارجہ اور ایران کی ایٹمی مذاکرات ٹیم کے ایک سینیئر رکن سید عباس عراقچی نے گذشتہ ہفتے اپنے ویانا دورے میں ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ڈاریکٹر جنرل یوکیا امانو سے ملاقات میں ایران اور آئی اے ای اے کے دو طرفہ مسائل کے حل کیلئے نئی تجاویز پیش  کی تھیں جن کا اس ایجنسی نے خیر مقدم کیا تھا۔

.......

/169