ابنا: ایران اور پانج جمع ایک گروپ کے درمیاں کل جمعرات کو مذاکرات ہوں گے۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، جو اس وقت فرانس میں یونسکو کے اجلاس میں شرکت کرنے پیریس گئے ہیں، جنیوا پہنچ کر اپنی ٹیم میں شامل ہوجائيں گے۔ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف یونسکو کے سینتیسویں اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہیں۔ ایرانی وفد کے سربراہ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ہیں جبکہ یورپی یونین میں خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ کیتھرین ایشٹن پانچ جمع ایک گروپ کی صدارت کریں گي۔ واضح رہے کہ فریقین نے نئے مذاکرات کو مثبت و مفید قرار دیا ہے۔
.......
/169