اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، عراقی اسلامی مزاحمتی تحریک النجباء کے سیکریٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ اگر مقررہ وقت تک امریکی فوج عراق سے مکمل طور پر نہ نکلی تو مزاحمت فیصلہ کن جنگ کے لیے تیار ہے۔
شیخ اکرم الکعبی نے کہا کہ ٹرمپ یہ غلط فہمی نہ پالیں کہ ایران کے مقابلے میں مشکلات کے بعد وہ عراق میں کامیابی حاصل کرلیں گے۔ ان کے بقول عراقی مزاحمت امریکا کو عراق میں کسی قسم کی سیاسی یا میڈیا کی فتح بھی حاصل نہیں کرنے دے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے امریکا کو خوفزدہ کردیا ہے اور عراق بھی جلد امریکی عزائم کو ناکام بنائے گا۔ الکعبی کے مطابق امریکا کے نوآبادیاتی عزائم عراق میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
النجباء کے سربراہ نے کہا کہ مزاحمتی قوتیں مکمل تیاری اور بلند حوصلے کے ساتھ 30 ستمبر 2026 کی تاریخ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق اگر امریکی افواج نے عراق سے مکمل زمینی اور فضائی انخلا کے اپنے وعدے سے روگردانی کی تو اس کے بعد فیصلہ کن جنگ شروع کی جائے گی۔
الکعبی نے سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ مقررہ تاریخ کے بعد اگر ایک بھی امریکی فوجی عراق میں موجود رہا تو اسے بحفاظت واپس جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور امریکی فوجیوں کی لاشیں واپس بھیجی جائیں گی۔
آپ کا تبصرہ