اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،یمن سے سعودی حمایت یافتہ عناصر کے ٹھکانوں پر کم از کم 5 بیلسٹک میزائل داغے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ریاض نواز عدن حکومت سے وابستہ ذرائع نے جمعرات کی صبح دعویٰ کیا ہے کہ یمنی فوج اور انصار اللہ نے صوبہ تعز کے جنوب مغرب میں واقع بندرگاہ المخا میں سعودی حمایت یافتہ جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق صوبہ اِب کے علاقے جبل بعدان سے کم از کم 5 بیلسٹک میزائل المخا بندرگاہ کی جانب داغے گئے۔
صنعاء حکومت سے وابستہ ذرائع نے تاحال ان حملوں سے متعلق کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
المخا بندرگاہ عدن حکومت اور ریاض نواز عناصر تک اسلحہ اور فوجی سازوسامان پہنچانے کے اہم راستوں میں شمار ہوتی ہے۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران یہ علاقہ یمنی فوج اور انصار اللہ کے میزائل اور توپ خانے کے حملوں کا متعدد بار نشانہ بن چکا ہے۔
آپ کا تبصرہ