4 نومبر 2013 - 20:30
ایران کے وزیر خارجہ کا دورۂ فرانس

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جناب محمد جواد ظریف، یونسکو کے اجلاس میں شرکت کیلئے تہران سے پیرس کیلئے روانہ ہوگئے۔

ابنا: ایران کے وزیر خارجہ یونسکو کے پیرس اجلاس میں اپنی تقریر میں تہران کے نظریات و مواقف پر روشنی ڈالیں گے۔پیرس میں آج سے شروع ہونے والا یونسکو کا سینتیسواں اجلاس، آئندہ بیس نومبر تک جاری رہے گا جس میں ایران کے وزیر خارجہ مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہورہے ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ جناب محمد جواد ظریف، پیرس اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ اپنے فرانسیسی     ہم منصب سے ملاقات بھی کریں گے۔علاقائی و عالمی سطح پر ایران و فرانس کے مقام و منزلت کے پیش نظر دونوں فریق، دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی مسائل پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

.......

/169