ابنا: وزیر خارجہ جناب محمد جواد ظریف جنوبی افریقہ اور ترکی کا اپنا دورہ مکمل کرکے واپس تہران پہنچ گئے۔ انھوں نے اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں ترکی میں اس ملک کے صدر عبد اللہ گل، وزیر اعظم رجب طیب اردوغان اور اپنے ترک ہم منصب احمد داؤد اوغلو سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ان ملاقاتوں سے قبل انھوں نے استنبول میں بین الاقوامی ترک اسلحہ و عالمی سلامتی کے اجلاس میں شرکت کی۔انقرہ میں ترک حکام سے ملاقاتوں کے بعد ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔ ایران کے وزیر خارجہ جناب محمد جواد ظریف آئندہ منگل کو یونسکو کے اجلاس میں شرکت کیلئے پیرس جائیں گے جہاں یونسکو کے ڈائریکٹر جنرل کے علاوہ بعض فرانسیسی حکام سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ وہ سات اور آٹھ نومبر کو ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے آئندہ مذاکرات میں شرکت کیلئے پیرس سے جنیوا کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔
.......
/169