ابنا: لبنان میں شامی پناہ گزینوں کی تعداد آٹھ لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق ادارے کے کمشنر نے اپنی ہفتہ وار رپورٹ میں لکھا ہے کہ تقریبا 13 ہزار شامی پناہ گزینوں نے رواں ہفتے اس ادارے میں امداد کی درخوست دی ہے اور لبنان میں پناہ گزینوں کی تعداد آٹھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ لبنان کے وزیر خارجہ عدنان منصور نے بھی اس سے پہلے شامی پناہ گزینوں کی مشکلات اور مسائل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ لبنان کی حکومت ان مسائل کو حل کرنے کی توانائی نہیں رکھتی۔ لبنانی حکومت کے مطابق ابھی تک تقریبا 15 لاکھ شامی اور فلسطینی پناہ گزین لبنان کی سر زمین میں داخل ہو چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
26 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 476065
لبنان میں شامی پناہ گزینوں کی تعداد آٹھ لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔