25 اکتوبر 2013 - 20:30
امامین عسکریین(ع) کے دو زائر شہید ۱۲ زخمی

عراق میں دھشتگردوں نے کربلا سے سامرا جانے والی زائرین کی منی بس پر حملہ کر کے ۲ زائروں کو شہید اور ۱۲ کو زخمی کر دیا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المدا پرس کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ صلاح الدین کے سیکیورٹی ادارے نے بتایا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے آج صبح کربلا سے سامرا جانے والی زائرین کی ایک منی بس پر حملہ کر کے دو افراد کو شہید اور ۱۲ کو زخمی کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ حملہ سامراہ کے جنوب میں کیا گیا تاھم اس بارے میں مزید اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲