25 اکتوبر 2013 - 20:30
اسرائیل کوحماس کا انتباہ

فلسطین کی تحریک مزاحمت اسلامی حماس کے سینیئر عہدیدار نے صہیونی ریاست کی جانب سے یہودی بستیوں کی تعمیر کا عمل جاری رہنے پر خبردارکیا ہے۔

ابنا: حماس کے ایک سیاسی دفتر کے رکن " عزت الرشق " نے صہیونی ریاست کی جانب سے مسجد الاقصی اور بیت المقدس کو یہودی بنائے جانے اور کالونیوں کی تعمیر کا عمل جاری رکھے جانے پرخبر دار کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل کے جاری رہنے سے ان علاقوں کی صورتحال دھماکہ خیز ہوجائے گي ۔ صہیونی ریاست، مسجد الاقصی کی تقسیم اور اسے یہودی علاقے میں تبدیل کرنے کے لئے اس مسجد کے خادمین اور طلبہ پر دباؤ ڈالنے کے ذریعے اپنی من مانی کررہی ہے اور انتہا پسند صہیونیوں کو مسجد میں داخل ہونے کی اجازت دینے اور اس مقدس مقام کی بے حرمتی کے درپے ہے۔

.......

/169