23 اکتوبر 2013 - 20:30
ایران سمیت پوری دنیا میں عید غدیر کے جشن کا اہتمام

آج اسلامی جمہوریہ ایران سمیت ساری دنیا میں عید سعید غدیر کی مناسبت سے جشن منائےجارہے ہیں۔

ابنا:  اسلامی جمہوریہ ایران میں گذشتہ رات ہی سے محفلوں اور قیصدہ خوانی کا سلسلہ شروع ہوگيا تھا جب کہ سڑکوں اور گلی کوچوں کو سجانے اور سرکاری اور نجی عمارتوں پر سجاوٹ کا کام کئي دن پہلے شروع ہوچکا تھا۔ ایران کے ہرچھوٹے بڑے شہر اور قریے کی مسجدوں، امام بارگاہوں اور علماء عظام و مراجع کرام کے گھروں میں عید غدیر کی مناسبت سے جشن جاری ہیں جن میں عوام بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں۔ عید جانشینی رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع ایران میں تمام مقدس مقامات بالخصوص مشہد مقدس اور قم کے روضوں کو بڑي خوبصورتی سے سجایا گيا ہے۔ تہران سمیت ایران کے تمام شہروں میں لوگوں کو آپس میں مٹھائياں اور شربت تقسیم کرتے  ہوئے دیکھا جارہا ہے اور تہران کی تمام سڑکوں پر اسٹال لگا کر عوام میں شربت اور مٹھائياں تقسیم کی جارہی ہیں اور لوگ ایک دوسرے کو عید ولایت و امامت کی مبارک باد پیش کررہے ہیں۔ عراق سے موصولہ اطلاعات کے مطابق نجف اشرف، کربلائے معلی ، سامرا اور کاظمین میں اس وقت لاکھوں زائرین موجود ہیں جو بڑی ہی عقیدت سے عید امامت و ولایت کی مناسبت سے خوشیاں منارہے ہیں۔  ادھر شام و لبنان میں بھی لاکھوں لوگ آج عید غدیر کی مناسبت سے خوشیاں منارہے ہیں۔ خلیج فارس کے عرب ملکوں میں بھی آج عید غدیر منائي جارہی ہے تاہم سعودی عرب اور بحرین میں اہل بیت عصمت و طہارت کے عقیدتمندوں نے اپنے اپنے گھروں میں عید منائي اور محلفیں کیں کیونکہ ان ملکوں میں شیعہ مسلمانوں کے مذہبی آداب بجالانے پر پابندی عائد کردی گئي ہے۔ اطلاعات کے مطابق لبنان میں حزب اللہ نے عظیم جشن کا  اہتمام کیا تھا۔ ہندوستان اور پاکستان میں بھی آج روایتی جوش و جذبے سے عید غدیر منائي گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲