21 اکتوبر 2013 - 20:30
ایران نے "UO2" بنانا شروع کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران نے قدرتی اور افزودہ یورینیم آکسائيڈ "یواو ٹو" بنانا شروع کردیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران نے قدرتی اور افزودہ یورینیم آکسائيڈ "یواو ٹو" بنانا شروع کردیا ہے۔ علی اکبرصالحی نے پیر کو اصفہان میں یو سی ایف بنانے والی ایٹمی سائٹ کا معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ آئندہ چند مہینوں میں قدرتی اور افزودہ یواو ٹو بنانے کی سہولتیں مکمل ہوجائيں گي۔ انہوں نے کہا کہ یواو ٹو بنانے کا پروجيکٹ اچھی طرح سے آگے بڑھ رہا ہے۔ علی اکبر صالحی نے کہا کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے اطراف کے دیہی علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں میں مدد کرنا ایٹمی ادارے کی ذمہ داریوں میں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کئي منصوبوں کا افتتاح ہوا ہے اور اب ایران کی ایٹمی صنعت ایسی پوزیشن میں آچکی ہے کہ وہ تحقیقات، علم و سائنس و ٹیکنالوجی کی پیداوار نیز معیار زندگي کو بہتر بنانے جیسے میدانوں میں عملی قدم اٹھائے۔

.......

/169