19 اکتوبر 2013 - 20:30
جینوا ٹو کانفرنس

روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ شام کے بارے میں جینوا ٹو کانفرنس کے لئے ماہرین کی مقدماتی نشست آئندہ مہینے ہوگي۔

ابنا: رشیا ٹوڈے کے مطابق گنادی گاتل یف نے کہا ہے کہ امریکہ، روس اور اقوام متحدہ نیز دیگر ملکوں کے نمائندے آئندہ ماہ جینوا ٹو کانفرنس کی مقدماتی نشست میں شرکت کریں گے۔ روسی نائب وزیر خارجہ نے کہاکہ اس وقت سے سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ یہ کانفرنس کیسے ہو اور اس میں کون کون شریک ہوں۔ اس سے قبل روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ جینوا ٹو کانفرنس کا وقت معین کرنا صرف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے دائرۂ اختیار میں ہے۔

.......

/169