18 اکتوبر 2013 - 20:30
علاء الدین بروجردی: مذاکرات مثبت، مغربی رویے سے ثابت

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمن بالخصوص صیہونی حکومت جھوٹا پروپگينڈا کرکے مثبت ایٹمی مذاکرات کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔

ابنا: علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمن بالخصوص صیہونی حکومت جھوٹا پروپگينڈا کرکے مثبت ایٹمی مذاکرات کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔ 
انہوں نے نیشنل ٹی وی پر گفتگو میں ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے تازہ مذاکرات کو مثبت قراردیتےہوئے کہا کہ مغربی ملکوں کے رویے نئے ماحول کے غماز ہیں ۔ علا الدین بروجردی نے کہا کہ امریکہ کی ناقابل اعتماد پالیسیوں سے غافل نہیں رہنا چاہیے کیونکہ ماضی میں امریکہ نے ثابت کردیا ہے کہ امریکہ کے مقابل بڑی احتیاط اور ہوشیاری سے قدم اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی قوم کی استقامت کے پیش نظر این پی ٹی معاہدے کے مطابق اپنے حقوق کا تحفظ کرنے کےلئے ڈٹا رہے گا۔
واضح رہے ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیاں پندرہ اور سولہ اکتوبر کو جینوا میں تازہ مذاکرات ہوئے ہیں۔ ایران اور مغرب نے ان مذاکرات کو آگے کی طرف ایک قدم قرار دیا ہے۔
.......
/169