اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اس ملک کے شہر سامراء میں آج ہونے والے کار بم دھماکہ کے باعث ۱۴ افراد شہید اور ۲۱ زخمی ہوئے ہیں۔سامراء کے تجارتی مرکز میں یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگوں کا ہجوم عید قربان کے لیے خرید و فروخت میں مصروف تھا۔قابل ذکر ہے کہ عراق میں شدت پسند گروہ ملک کے مختلف مقامات خاص طور پر بھیڑ بھاڑ والے بازاروں اور مساجد وغیرہ میں شدت پسندانہ کاروائیاں کر کے لوگوں کے امن و سکون کو ختم کرنا اور ملک میں ہمیشہ بدامنی کی فضا قائم رکھنا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
11 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 471699
عراق کے شہر سامراء میں ایک تجارتی مرکز میں ہونے والے کار بم دھماکے سے تاہم ۱۴ افراد کے شہید اور ۲۱ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔