ابنا: اٹلی کے ساحلی علاقے سسلی کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 370 افراد ہلاک اور لاپتہ ہوگئےہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے ساحلی علاقے سسلی کے ایک جزیرے لمپیڈیسا کے قریب افریقا کے مختف ملکوں سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی خراب ہوگئی. کشتی میں سوار افراد کی جانب سے اٹلی کی کوسٹ گارڈ اہلکاروں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے آگ لگائی گئی جو تیز ہواؤں کے باعث تیزی سے پھیلنا شروع ہوگئیجس پر کشتی میں موجود افراد نے سمندر میں چھلانگیں لگادیں ۔امدادی اداروں کے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے، حادثے کے وقت کشتی میں 500 سے زائد افراد سوار تھے جن میں صرف 130 افراد کو زندہ بچایا جاسکا ہے جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے تاہم ہلاکتوں میں بہت زیادہ اضافے کا خدشہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
3 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 469345
اٹلی کے ساحلی علاقے سسلی کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 370 افراد ہلاک اور لاپتہ ہوگئےہیں۔