ابنا: نائجیریہ ایک ہوائی جہاز کے حادثے میں نو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب جہاز ایئر پورٹ پر اترنے کی کوشش کر رہا تھا۔ نائجیریہ کے سول ایوی ایشن ڈپارٹمنٹ نے اس خبر کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حادثہ نائجیریہ کے شہر لاگوس کے ایئر پورٹ پو اس وقت پیش آیا جب جہاز کے انجن میں فنی خرابی پیدا ہو گئی اور جہاز ٹیک آف کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس جہاز میں حادثے کے وقت بیس افراد سوار تھے اور جہاز ڈومیسٹک پرواز پر لاگوس سے آکور نامی شہر جا رہا تھا۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال بھی لاگوس میں ایک مسافر بردار جہاز گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 153 مسافروں سمیت 40 دیگر افراد مارے گئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
2 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 469299
نائجیریہ ایک ہوائی جہاز کے حادثے میں نو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔