ابنا: شام کے سرکاري ٹيلي ويژن چينل نے خبردي ہے کہ دمشق کے مضافاتي علاقے شيباني ميں دہشت گردوں نے کار بم کا خوفناک دھماکہ کرکے دسيوں افراد کو ہلاک کرديا ۔ دھماکہ اتنا شديد تھا کہ آس پاس کے مکانات منہدم ہوگئے اور دسيوں گاڑياں بھي دھماکے سے اڑ گئيں ۔شام کے سرکاري ٹيلي ويژن چينل کا کہنا ہے کہ دھماکے کا نشانہ صرف عام شہري تھے کيونکہ آس پاس سيکورٹي فورس يا فوج کا کوئي اڈہ نہيں تھا ۔ دھماکے کي زور دار آواز سے پورا علاقہ لرز اٹھااور لوگ سراسيمگي کے عالم ميں اپنے گھروں سے باہر نکل پڑے ۔ دھماکے سے پاني کي پائپ لائن بھي اڑ گئي اور پاني کي سپلائي عام شہريوں کے لئے منقطع ہوگئي ۔
.......
/169