29 ستمبر 2013 - 20:30
مشرق وسطی کے بارے میں مغرب کی نئی سازش

اخبار نيوريارک ٹائمز نے مشرق وسطي کا نيا نقشہ شائع کيا ہے جس ميں بعض ملکوں کو چھوٹے ملکوں ميں نقسيم کرديا گيا ہے۔

ابنا: نيويارک ٹائمز ميں چھپے مشرق وسطي کے نئے نقشے ميں پانچ ملکوں سعودي عرب، شام، يمن، عراق اور ليبيا کو پندرہ فرضي ملکوں ميں تقسيم کرديا گيا ہے۔ اس نقشے ميں شمالي عراق ميں کردستان حکومت کے قيام، شمالي شام ميں علوي حکومت، عراق اور شام کے سني علاقوں کو ضم کرکے متحدہ سني حکومت، جنوبي عراق ميں شيعہ حکومت اور جنوب مغربي شام ميں جبل الدروز کے نام سے نئي حکومت کے قيام کي بات کي گئي ہے۔ اخبار کے مطابق يمن، جو عرب دنيا کا سب سے غريب ملک ہے ايک ريفرنڈم کرائے جانے کے بعد ايک بار پھر دو  حصوں ميں تقسيم ہوجائے گا، جبکہ ليبيا تين ملکوں طرابلس، برقہ اور جنوب مغربي ملک ميں تقسيم ہوگا۔نيويارک ٹائمز کے شائع کردہ مشرق وسطي کے نئے نقشے کي بنياد پر سعودي عرب پانچ ملکوں، شمالي جنوبي ، مغربي، مشرقي اور مرکزي ميں تقسيم ہوگا اور اس کا مرکزي حصہ وہابستان کہلائے گا۔ واضح رہے کہ امريکہ مشرق وسطي کے ملکوں کي تقسيم اور نئے مشرق وسطي کے قيام کے منصوبے  پر کافي عرصے سے کام کر رہا ہے۔

.....

/169